حوثی حملے سے شدید متاثرہ بحری جہاز 'ایم وی سونیون' محفوظ علاقے میں پہنچا دیا گیا

یونانی بحری جہاز 'ایم وی سونیون' کو کسی قسم کے پیٹرول اخراج کے بغیر کامیابی سے محفوظ مقام کی طرف پہنچا دیا گیا ہے: آسپیڈیس مشن

2188091
حوثی حملے سے شدید متاثرہ بحری جہاز 'ایم وی سونیون' محفوظ علاقے میں پہنچا دیا گیا

یمن کے حوثیوں کی طرف سے بحیرہ احمر میں ہدف بنائے گئے یونانی پیٹرول ٹینکر بحری جہاز کو محفوظ علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔

یورپی یونین کی طرف سے بحیرہ احمر میں محفوظ  سیر و سفرکے لئے  بنائے گئے'آسپیڈیس مشن' نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "12 اگست کو حوثیوں کے حملے کا نشانہ بننے والے "ایم وی سونیون" نامی یونانی بحری جہاز کو کسی قسم کے پیٹرول اخراج کے بغیر کامیابی سے محفوظ مقام کی طرف پہنچا دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن، پورے علاقے کو متاثر کرنے والی ماحولیاتی تباہی کے سدّباب کے خواہش مند فریقین کی، مشترکہ کوششوں سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے 21 اگست کو ایم وی سونیون نامی یونانی بحری جہاز کو "اسرائیلی بندرگاہ  کی طرف جانے کی پابندی کی خلاف ورزی" کی وجہ سے ہدف بنانے کا اعلان کیا تھا۔

انگلینڈ میں یمن  کے سفیر عبدا شریف نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ جہاز کا عملہ محفوظ ہے  تاہم جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے اور جہاز علاقے میں محصور ہو گیا ہے۔

شریف نے کہا تھا کہ بحری جہاز پر ایک لاکھ 50 ہزار ٹن پیٹرول لدا ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں