نائجیریا، گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے والی کشتی غرقاب 41 افراد ہلاک

گمی قصبے سےاپنے فارموں  کو جانے والے  53 افراد کے سوار ہونے والی  کشتی دریا میں الٹ گئی۔

2187539
نائجیریا، گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے والی کشتی غرقاب 41 افراد ہلاک

نائیجیریا کی ریاست  زمفارا میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 41 افراد جان  بحق ہو گئے۔

قومی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق گمی قصبے سےاپنے فارموں  کو جانے والے  53 افراد کے سوار ہونے والی  کشتی دریا میں الٹ گئی۔

اس حادثے میں 41 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ کشتی کے کپتان سمیت 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

صدر بولا احمد تینوبو نے جانی نقصان پر ریاستی  عوام  سے اظہارِ  تعزیت کیا ہے۔



متعللقہ خبریں