ویتنام: یاگی طوفان کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 197 ہو گئی

یاگی طوفان اور اس کے نتیجے میں وقوع پانے والی دیگر آفات و حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 197 ہو گئی

2186469
ویتنام: یاگی طوفان کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 197 ہو گئی

ویتنام کے شمالی حصّے کو متاثر کرنے والے یاگی طوفان اور اس کے نتیجے میں وقوع پانے والی دیگر آفات و حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 197 ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائڈنگ واقعات نے روز مرّہ زندگی مفلوج کر دی ہے۔

دارالحکومت ہنوئی کے دریائے سرخ کا سیلابی پانی اگرچہ کچھ اُتر گیا ہے لیکن ابھی تک علاقے کا ایک بڑا حصّہ زیرِ آب ہے۔

طوفان کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں، لینڈ سلائڈنگ واقعات اور حادثات کے باعث جانی نقصان کی تعداد 197 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں 128 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور زخمیوں کی تعداد 800 سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ یاگی طوفان نے 3 ستمبر کو فلپائن کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ طوفان کی وجہ سے فلپائن میں 20 افراد ہلاک اور 26 لاپتہ ہو گئے تھے۔

یاگی طوفان 7 ستمبر کو چین کے ساحلوں پر پہنچا اور یہاں بھی 4 افراد کی موت اور 95 کے زخمی ہونے کا سبب بنا تھا۔



متعللقہ خبریں