کملا ہیرس اور ٹرمپ کا مباحثہ،ایک دوسرے پر الزامات کی نظر ہوگیا

کملاہیرس نے کہا کہ ایسےشخص کو صدربنانےکےمتحمل نہیں ہوسکتےجو ووٹرز کی رائے پر ڈاکہ ڈالنےکی کوشش کرے جبکہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن اورکملانےملک کوتباہ کیا، میرےدورحکومت میں افراط زرنہیں تھا،ان کےدورمیں افراط زرسب سےزیادہ ہے

2185852
کملا ہیرس اور ٹرمپ کا مباحثہ،ایک دوسرے پر الزامات کی نظر ہوگیا

امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس پہلے صدارتی مباحثے میں آمنے سامنے آگئے۔

صدارتی مباحثے کا آغاز کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ میں نے  ہمیشہ  متوسط طبقےکی بہتری کیلئےآواز اٹھائی ہے، میرےپاس معیشت سےمتعلق پریشان امریکیوں کی مددکاپلان ہے۔

کملاہیرس کا کہنا تھا کہ امریکی چاہتےہیں کہ ملک کومتحدکرنےکی ضرورت ہے، ڈونلڈٹرمپ کےدورمیں واپس نہیں جاناچاہتے، ڈونلڈٹرمپ کےدور میں ہرطرف افراتفری تھی۔

کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ کے پاس کوئی پلان نہیں ہے،امریکی  افرادی قوت کی حوصلہ افزائی کےلیےہم نےکام کیا ہم نےڈونلڈٹرمپ کےدورمیں پھیلائےگئےگندکوصاف کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈٹرمپ نےامریکیوں کوبدترین بےروزگاری سے دوچار کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کو 81 ملین لوگوں نے مستردکردیا، ڈونلڈ ٹرمپ کو اس عمل سےگزرتےہوئےمشکل حالات پیش آئے۔

کملاہیرس نے کہا کہ ایسےشخص کو صدربنانےکےمتحمل نہیں ہوسکتےجو ووٹرز کی رائے پر ڈاکہ ڈالنےکی کوشش کرے، ڈونلڈٹرمپ ماضی میں یہ کوشش کر چکے ہیں۔

کملا ہیرس نے کہاکہ 7 اکتوبر2023 کواسرائیل پرحملہ ہواجس کےدفاع کااسرائیل کوپوراحق ہے، دنیاکواسرائیل فلسطین تنازع کےدوریاستی حل کی جانب جاناچاہیے۔

سابق صدر اور ریپلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چندسال میں امریکیوں کو مہنگائی کاسامناکرناپڑا،  میرےدور میں متوسط طبقہ خوشحال تھا، بائیڈن اورکملانےملک کوتباہ کیا، میرےدورحکومت میں افراط زرنہیں تھا،ان کےدورمیں افراط زرسب سےزیادہ ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ کملاہیرس نےجوبائیڈن کےمعاشی پلان کی نقل کی،کملاہیرس کے پاس معیشت کی بہتری کیلئےکوئی پلان نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر وہ اقتدار میں ہوتے تو حماس اور اسرائیل جنگ کی نوبت ہی نہ آ تی،  میں روس -یوکرین جنگ روکنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کاخاتمہ امریکہ کےبہترین مفادمیں ہے۔

 اے بی سی نیوز پر نوے منٹ  تک جاری  اس  مباحثے میں معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، روس یوکرین جنگ، اسرائیل کے غزہ پر حملوں سمیت اہم داخلی اور خارجہ امور پر دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے اپنا مؤقف پیش کیا۔

 



متعللقہ خبریں