روس: یوکرین نے روس کے 9 علاقوں پر ڈرون حملے کئے ہیں

ڈرونوں میں سے 144 کو فضائی دفاعی سسٹموں  کی مدد سے تباہ کر دیا گیا اور 20 کو ماسکو میں گرا دیا گیا ہے: روس وزارتِ دفاع

2185229
روس: یوکرین نے روس کے 9 علاقوں پر ڈرون حملے کئے ہیں

روس وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے 9 علاقوں پر ڈرون حملے کئے ہیں۔

وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرین نے روسی زمین کے 9 علاقوں پر ڈرون حملوں کی کوشش کی ہے۔ ڈرونوں میں سے 144 کو فضائی دفاعی سسٹموں  کی مدد سے تباہ کر دیا گیا اور 20 کو ماسکو میں گرا دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق گرائے گئے ایک ڈرون کی وجہ سے ایک عمارت میں آگ لگ گئی اور ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

روس وفاقی فضائی ایجنسی نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سول پروازوں کے تحفظ کی خاطر ماسکو ہوائی اڈّے کی پروازوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین فضائیہ نے بھی روس کی طرف سے آنے والے 38 ڈرون گرانے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں