آسٹریلیا: ہم، اسرائیلیوں کو ویزے نہیں دیں گے

ہم، فلسطینی زمین پر قابض اسرائیلیوں کو، آسٹریلیا کے سیاحتی ویزے نہیں دیں گے: وزیر خارجہ پینی وونگ

2185464
آسٹریلیا: ہم، اسرائیلیوں کو ویزے نہیں دیں گے

آسٹریلیا نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی فائر بندی تجویز  قبول کر لی جائے۔

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ 'پینی وونگ' نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "غزّہ میں فائر بندی کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت ہنگامی نوعیت کی ہے۔ میں نے اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کے ساتھ ملاقات میں اس اپیل کا اعادہ کیا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی فائر بندی تجویز قبول کر لے"۔

وونگ نے کہا ہے کہ" ہم، دریائےا ردن کے مغربی کنارے میں پُر تشدد واقعات اور اسرائیل کے انتہائی متعصب وزیروں کے اشتعالی اقدامات پر اندیشے محسوس کر رہے ہیں۔ اس صورتحال نے پائیدار امن  کے احتمال کو  بھی کمزور کر دیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، فلسطینی زمین پر قابض اسرائیلیوں کو، آسٹریلیا کے سیاحتی ویزے نہیں دیں گے"۔



متعللقہ خبریں