اگر کمالا ہیرس جیت گئیں تو اسرائیل کا وجود باقی نہیں بچے گا، ٹرمپ
"ڈیموکریٹس کو ووٹ دینے والے یہودی امریکیوں کے دماغوں کا ٹیسٹ کیا جانا چاہیے۔"
ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگروہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات ڈیموکریٹ کملا ہیرس سے ہار گئے تو امریکی یہودیوں کی بقا اور اسرائیل کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔
جمعرات کو لاس ویگاس میں وینیشین ریزورٹ میں ریپبلکن جیوش کولیشن (RJC) کی سالانہ کانفرنس میں سیٹلائٹ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے یہودی ووٹروں کو اپنی مہم کی حمایت کرنے کی ترغیب دی۔
انہوں نے ہیرس کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دیا اور خود کو اس ملک کا دفاع کرنے والا قرار دیا۔
اپنے اتحادی عطیہ دہندگان سے خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نےدعوی کیا اگر ہیریس صدر بن گئیں تو "اسرائیل کا وجود باقی نہیں بچے گا۔"
یہودی رائے دہندگان سے ووٹ مانگنے اور ڈیموکریٹس کی حمایت کرنے والوں کو نہ سمجھنے کا اظہار کرنے والے ٹرمپ نے تبصرہ کیا کہ "ڈیموکریٹس کو ووٹ دینے والے یہودی امریکیوں کے دماغوں کا ٹیسٹ کیا جانا چاہیے۔"
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ گزشتہ انتخابات میں صدر منتخب ہوتے تو 7 اکتوبر کو حماس اسرائیل پر حملہ نہ کرتی۔
ٹرمپ کے بیانات کے برخلاف ہیرس کی انتخابی مہم کی ٹیم کی طرف سے دیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ یہودی امریکیوں کی "کھلے عام توہین" کرتے ہیں اور "اگر یہ ان کے ذاتی مفادات کے مطابق ہو تو یہ اچانک اسرائیل سے منہ پھیر لیتے ہیں۔"
امریکہ میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جہاں ڈیموکریٹ پارٹی کی کملا ہیرس اور ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ ہے، وہیں ایریزونا، نیواڈا، وسکونسن، مشی گن، پنسلوانیا، کے نتائج سے عام انتخابات کا فیصلہ ہو گا۔
متعللقہ خبریں
امریکہ: سینٹ کوم کی طرف سے یومِ کپور کی مبارکباد، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سینٹ کوم سے سوال کیا ہے کہ "آپ کس ملک کی فوج ہیں؟"
امریکہ نے اسرائیل میں 'تھیڈ' نصب کر دیا
امریکہ نے اسرائیل میں اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم' تھیڈ' THAAD کی تنصیب کر دی