یوگنڈا: بوبی وائن پولیس فائرنگ کے نتیجے میں زخمی
حزب اختلاف کے سیاست دان بوبی وائن پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے
یوگنڈا میں حزب اختلاف کے سیاست دان بوبی وائن پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق دارالحکومت کمپالا کے جوار میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔
جھڑپ کے دوران مظاہرے میں شریک حزب اختلاف کے سیاست دان بوبی وائن ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔
حزب اختلاف 'قومی اتحاد پلیٹ فورم' نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے وائن کو مارنے کی کوشش کی ہے۔ واکیسو میں کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران وائن ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس یا سرکاری حکام کی طرف سے واقعے کے بارے میں ہنوز کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بوبی وائن کا اصل نام 'رابرٹ کیاگولانی' ہے۔ وہ ، حزب اختلاف کے سیاست دان اور سابق گلو کار ہیں۔ وائن ، 14 جنوری 2021 کے انتخابات میں، صدارتی امیدوار کھڑے ہوئے تھے لیکن انتخابات سے قبل ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
بوبی وائن کی گرفتاری کے بعد ملک میں پُر تشدد واقعات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
نائجیریا، گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے والی کشتی غرقاب 41 افراد ہلاک
گمی قصبے سےاپنے فارموں کو جانے والے 53 افراد کے سوار ہونے والی کشتی دریا میں الٹ گئی۔