امریکہ نے حماس کے 6 حکام کے خلاف دعوی نامہ جاری کر دیا

امریکہ وزارت انصاف نے حماس کے 6 حکام پر 7 مختلف الزامات  کا دعوی نامہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے

2183192
امریکہ نے حماس کے 6 حکام کے خلاف دعوی نامہ جاری کر دیا

امریکہ وزارت انصاف نے غزّہ میں 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں ملّوث ہونے کی وجہ سے حماس کے 6 حکام پر 7 مختلف الزامات  کا دعوی نامہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت انصاف کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ، 7 اکتوبر کے بعد، امریکہ کا تیار کردہ  پہلا دعوی نامے ہے۔ اس دعوی نامے میں حماس کے لیڈروں کو حملوں کا ذمہّ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

دعوی نامے میں حماس سیاسی بیورو کے سابق شہید   سربراہ اسماعیل ہنیہ، حماس سیاسی بیوروکے نئے سربراہ یحییٰ سینوار، حماس کے خارجہ امور کے ذمہ دار خالد مشعل، القسام بریگیڈ کے کمانڈرمحمد ضیف، مروان عیسیٰ اور علی برکہ پر  دہشت گردی سمیت 7 مختلف الزامات   لگائے گئے ہیں۔

دعوی نامے میں 7 اکتوبر کے حملوں کے بارے میں تفصیلات  دی گئی اور موردِالزام ٹھہرائے گئے افراد  کے دیگر الزامات کے ساتھ تعلق کے بارے میں بیانات درج کئے گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے لئے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے وزارت انصاف  کی ایک شخصیت نے  کہا ہے کہ یہ دعوی نامہ یکم فروری 2024 سے تیار تھا لیکن ملزمین میں سے ایک کی گرفتاری کی توقع کے باعث اسے ابھی تک پوشیدہ رکھا گیا تھا۔

مذکورہ شخصیت نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل اور علاقے کے دیگر حالات کے نتیجے میں اب دعوی نامے  کو پوشیدہ رکھنے کی ضرورت نہیں رہی۔

واضح رہے کہ حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیئے گئے تھے۔ حماس اور ایران نے اسرائیل کو ہنیہ کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہان میں سے مروان عیسیٰ کو مارچ کے مہینے میں اور محمد ضیف کو جولائی میں قتل کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم حماس نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی تھی۔



متعللقہ خبریں