اقوام متحدہ کی امدادی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ
ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجارک نے کہا 'اقوام متحدہ کی نشان زدہ گاڑی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی ہے یہ اس کے باوجود کیا گیا کہ اسرائیلی فوج گاڑی کی نقل و حرکت سے بخوبی آگاہ تھی
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امدادی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجارک نے کہا 'اقوام متحدہ کی نشان زدہ گاڑی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی ہے یہ اس کے باوجود کیا گیا کہ اسرائیلی فوج گاڑی کی نقل و حرکت سے بخوبی آگاہ تھی۔
ڈوجارک نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے دس گولیاں چلائیں، یہ فائرنگ گاڑی کی کھڑکیوں پر براہ راست کی گئی تاہم گاڑی میں موجود کارکنوں کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔'
ترجمان اقوام متحدہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کا یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ رابطے کا نظام کام نہیں کر رہا ہے اسی لیے ہم اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
خیال رہے کہ ماہ مئی میں اقوام متحدہ کی گاڑی میں موجود بھارتی کارکن اس وقت ہلاک ہوگیا تھا جب اسرائیلی فوج کے ٹینک سے گاڑی ٹکرا گئی تھی۔