شدید بارشوں اور سیلاب نے نائجیریا میں 170 انسانوں کی جان لے لی

محکمہ موسمیات کے حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ماہ بھی موسم کی خراب صورتحال برقرار رہے گی

2180714
شدید بارشوں اور سیلاب نے نائجیریا میں 170 انسانوں کی جان لے لی

مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب  آنے سے ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

نائیجیرین نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی  کی طرف سے اعلان کردہ فلڈ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی مختلف ریاستوں میں دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 170ہو گئی ہے تو  1941 افراد زخمی اوردو لاکھ 5 ہزار 338 افراد بے گھر ہوئے۔

ملک کے شمال میں 8 ریاستوں میں سیلاب سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

ملک کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ماہ بھی موسم کی خراب صورتحال برقرار رہے گی۔

13 اگست کو اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ افریقہ کے مغربی اور وسطی علاقوں میں دو ماہ سے جاری شدید بارشوں نے وسطی علاقے کو متاثر کیا ہے۔ جمہوریہ افریقہ، چاڈ، آئیوری کوسٹ، ڈیموکریٹک کانگو، لائبیریا، نائجر، نائیجیریا، مالی میں اعلان کیا گیا کہ ٹوگو میں تقریباً 7 لاکھ 16 ہزار 500 افراد متاثر ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں