وینزویلا: بوریل کا بیان، وینزویلا پر فاشسٹ حملے کی حمایت کا مفہوم رکھتا ہے

بوریل، وینزویلا پر فاشسٹ حملے کی حمایت کی کوششوں میں ہیں اور یہ سب وہ امریکہ کے حکم پر کر رہے ہیں: یوان گِل

2179508
وینزویلا: بوریل کا بیان، وینزویلا پر فاشسٹ حملے کی حمایت کا مفہوم رکھتا ہے

وینزویلا نے، یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل کے انتخابی نتائج سے متعلق جاری کردہ بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ یوان گِل نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں بوریل کے بیان کی سختی سے تردید کی اور کہا ہے کہ "حزب اختلاف لیڈر خوان گوآئیڈو کے ناکام تجربے کے بعد یہ پہلے والے نقطے پر واپس آ رہے ہیں۔ اپنے عہدے کے آخری دنوں میں بوریل، امریکی احکامات پر ، وینزویلا  پر ایک فاشسٹ حملے کی حمایت کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ بوریل کا بیان دوسرے ممالک کے داخلہ معاملات میں مداخلت کرنے والے استبدادی روّیے کا اظہار ہے"۔

یوان گِل نے یورپی یونین سے وینزویلا  کی آزادی و خودمختاری کا احترام کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اگر اس ڈگر کو تبدیل نہ کیا گیا تو اس وقت تک  کے باہمی سفارتی، سیاسی و اقتصادی تعلقات کو سخت نقصان پہنچے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حزب اختلاف کی طرف سے رائے عامہ کو پیش کئے گئے دستاویزات  کا 83 فیصد جعلی  اور من گھڑت ہے۔ وینزویلا ،آئین اور بین الاقوامی اصولوں پر کاربند ملک ہے ۔ یورپی یونین کو ہمارے ملکی معاملات میں مداخلت کرنے یا ان کے بارے میں رائے زنی کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے"۔

واضح رہے کہ وینزویلا کی سپریم کورٹ نے ملک میں 28 جولائی کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں مادور کی کامیابی کی تصدیق کر دی  تھی لیکن حزب اختلاف نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا تھا۔

یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں