صومالیہ، دہشت گرد حملے میں 5 افراد ہلاک
پولیس افسر نور عبدالرحمان نے بتایا کہ خودکش حملہ موغادیشو-افگوئے ہائی وے پر ایک پولیس چوکی کے قریب کیا گیا
2178222
ابتدائی اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم حملے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس افسر نور عبدالرحمان نے بتایا کہ خودکش حملہ موغادیشو-افگوئے ہائی وے پر ایک پولیس چوکی کے قریب کیا گیا۔
عبدالرحمن نے بتایا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق حملے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے اور حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔