جنگ بندی کا قوی امکان ہے،ہار نہیں مانیں گے: بائیڈن

یاد رہے کہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان اسیروں کے تبادلے اور غزہ میں جنگ بندی کےمعاملے پر 15 تا 16 اگست کے درمیان دوحہ میں مذاکرات ہوئے تھے

2176901
جنگ بندی کا قوی امکان ہے،ہار نہیں مانیں گے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے  اس بات کا دفاع کیا ہے کہ  غزہ میں جنگ بندی کا امکان تاحال موجود ہے۔

 جو بائیڈن نے  وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیل روانگی کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو  میں اس بات کا اظہار کیا ۔

 امریکی صدر نے  کہا کہ  غزہ میں جنگ بندی کا امکان تاحال موجود ہے ،ہم  ہار نہیں مانیں گے۔

یاد رہے کہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان اسیروں کے تبادلے اور غزہ میں جنگ بندی کےمعاملے پر 15 تا 16 اگست کے درمیان دوحہ میں مذاکرات ہوئے تھے ۔

ان مذاکرات میں قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی ، سی آئی  اے کے  ڈاریکٹر ویلیئم برنز،مصری خفیہ ایجنسی کے ڈاریکٹر عباس کامل اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ڈاریکٹر ڈیوڈ بارنیا نے شرکت کی تھی۔

ان مذاکرات کا اگلا دور اب قاہرہ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ہم  غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں