غزہ میں جنگ بندی کے عمل کو نقصان پہنچان سے گریز کیا جائے، جو بائیڈن

جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کے عمل کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے جائزے پر مبنی  ایک تحریری بیان دیا

2176548
غزہ میں جنگ بندی کے عمل کو نقصان پہنچان سے گریز کیا جائے، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ایسے اقدامات میں ملوث نہیں ہونا چاہیے جس سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے عمل کو نقصان پہنچے۔

جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کے عمل کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے جائزے پر مبنی  ایک تحریری بیان دیا۔

بائیڈن نے کہا  ہے کہ انہوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی بات چیت کے دوران فریقین کے درمیان تنازعات کو ختم کرنے کے لیے ایک "مفاہمتی" تجویز میز پر رکھی اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی بنیاد بنے گی۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی اور مصر کے صدر عبدالفتاح الاسیسی سے الگ الگ  بات کرنے اور اس دوران  2 روزہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے والے بائیڈن نے کہا کہ بات چیت میں "اہم پیش رفت ہوئی ہے"۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فریقین اگلے ہفتے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دوبارہ ملاقات کریں گے اور مذاکرات جاری رکھیں گے، بائیڈن نے کہا، "خطے میں کوئی بھی ایسی کارروائیوں میں ملوث نہیں ہونا چاہیے جس سے جنگ بندی کے عمل کو نقصان پہنچے۔"

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو بھی خطے میں بھیجنے کا ذکر کرنےو الے بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کے حصول کے لیے  بھر پور طریقے سے  کام جاری رکھیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر انٹونی بلنکن 17 اگست بروز ہفتہ اسرائیل جائیں گے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے کے مقصد سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جمعرات اور جمعہ کو مذاکرات ہوئے تھے۔

بتایا گیا  تھا کہ فریقین آئندہ ہفتے قاہرہ میں جنگ بندی  پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں