پارٹی میں تبدیلی ضروری ہے،اگلے ماہ مستعفی ہو جاوں گا: کیشیدا

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے شفاف، کھلے انتخابات اور آزادانہ، بھرپور بحث ضروری ہے، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی تبدیل ہوگی سب سے واضح پہلا قدم میرا الگ ہونا ہے

2175569
پارٹی میں تبدیلی ضروری ہے،اگلے ماہ مستعفی ہو جاوں گا: کیشیدا

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدہ نے ستمبرمیں استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر کے مطابق، ان کے مستعفی ہونے کے ساتھ ان کے غیر مقبول اور معاشی زبوں حالی کے 3 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا۔

حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی جو کئی دہائیوں سے تقریباً بلاتعطل حکومت کر رہی ہے، پارٹی میں آئندہ ماہ اپنے قائد کے انتخاب کے لیے مقابلہ ہوگا جس کا فاتح شخص ہی وزیر اعظم بنے گا۔

فومیو کشیدا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پارٹی سربراہ کے لیے بطور امیدار دوبارہ انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔

 فومیو کشیدا نے ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے صدارتی انتخابات میں لوگوں کو یہ دکھانا ضروری ہے کہ ایل ڈی پی بدل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے شفاف، کھلے انتخابات اور آزادانہ، بھرپور بحث ضروری ہے، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی تبدیل ہوگی سب سے واضح پہلا قدم میرا الگ ہونا ہے۔

 



متعللقہ خبریں