اگرجنگ بندی ہو گئی تو ایران انتقام سے پیچھے ہٹ سکتا ہے: بائیڈن

امریکی صدرنے کہا کہ وہ اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ اگر غزہ میں جنگ بندی ہو گئی تو ایران اپنے انتقامی حملے سے پیچھے ہٹ سکتا ہے

2175231
اگرجنگ بندی ہو گئی تو ایران انتقام سے پیچھے ہٹ سکتا ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن  نے کہا ہے کہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی بحالی مشکل نظرآ رہی ہے البتہ امید کی کرن تاحال باقی ہے۔

 بائیڈن نے نیو اورلینز شہر کے دورے کے دوران اخباری نمائندوں سے اس بات کا اظہار کیا ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ  جنگ بندی کا معاملہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے البتہ مجھ میں امید باقی ہے۔

امریکی صدرنے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ اگر غزہ میں جنگ بندی ہو گئی تو ایران اپنے انتقامی حملے سے پیچھے ہٹ سکتا ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں