آئینی حدود کی خلاف ورزی،تھائی عدالت نےوزیراعظم کو بر طرف کردیا
تھائی لینڈ کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سریتھا تھاوسین نے آئینی حدود اور اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے
تھائی لینڈ کی عدالت نے کابینہ تشکیل دیتے وقت قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم سریتھا تھاوسین کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
تھائی لینڈ کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سریتھا تھاوسین نے آئینی حدود اور اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایک سابق وکیل کو کابینہ میں عہدہ دیا تھا جو ایک بار جیل میں رہ چکے تھے اور مجرمانہ کارروائی میں ملوث تھے۔
سریتھا تھاوسین 22 اگست 2023 کو تھائی لینڈ کے وزیراعظم بنےتھے۔
یاد رہے کہ سابق سینٹرز نے وزیراعظم پر اخلاقیات کی خلاف وزری کا مقدمہ دائر کیاتھا۔
بتایا گیا ہے کہ پارلیمان کی طرف سے نئے وزیراعظم کی تقرری ہونے تک موجودہ کابینہ اپنی ذمے داریاں نبھاتی رہے گی ۔
متعللقہ خبریں
نائجیریا، گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے والی کشتی غرقاب 41 افراد ہلاک
گمی قصبے سےاپنے فارموں کو جانے والے 53 افراد کے سوار ہونے والی کشتی دریا میں الٹ گئی۔