وینزویلا میں گیس سیلنڈر دھماکہ، 7 افراد ہلاک
وینزویلا میں گیس سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے
2174680
جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا میں گیس سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق صوبہ 'میراندہ' کے علاقے 'سکر' کے محلّے 'یونین دے پیٹر' کی ایک عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گیس سیلنڈر پھٹ گیا ہے۔
دھماکے میں 2 شیر خوار بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکے کی شدّت سے 3 منزلہ رہائشی عمارت بھی زمین بوس ہو گئی ہے۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعللقہ خبریں
آسٹریلیا: ہم، اسرائیلیوں کو ویزے نہیں دیں گے
ہم، فلسطینی زمین پر قابض اسرائیلیوں کو، آسٹریلیا کے سیاحتی ویزے نہیں دیں گے: وزیر خارجہ پینی وونگ