نائیجیریا میں مسافر کشتی ڈوب گئی،25 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبہ سوکوتو میں ایک مسافرکشتی ڈوبنے سے 25 افراد ہلاک جبکہ 15 کو بچا لیا گیا ہے

2174679
نائیجیریا میں مسافر کشتی ڈوب گئی،25 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبہ سوکوتو میں ایک مسافرکشتی ڈوبنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی پریس کے مطابق، یہ کشتی دریائے ڈونڈایا میں ڈوبی جس پر سوار افراد کاشت کاری کےلیے  اپنی زمینوں پر جا رہے تھے۔

 اس بد قسمت کشتی پر سوار 25 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 15 کو بچا لیا گیا ہے۔

بارانی موسم کے دوران نائیجیریا کے دریاوں اور جھیلوں میں کشتیوں کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

 گزشتہ دنوں بھی صوبہ بائلاستو میں ایک کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور 15 لا پتہ ہو گئے تھے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں