امریکہ: ایران رواں ہفتے میں جوابی حملہ کر سکتا ہے

ایران اور اس سے منسلک عناصر کے اسرائیل پر حملے کی صورت میں ہم تل ابیب کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے: جان کربی

2174650
امریکہ: ایران رواں ہفتے میں جوابی حملہ کر سکتا ہے

امریکہ نے کہا ہے کہ ایران رواں ہفتے میں جوابی حملہ کر سکتا ہے۔

وائٹ ہاوس کے مشیر برائے قومی سلامتی جان کربی نے ٹیلی پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے ایجنڈے پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران اور اس سے منسلک عناصر کے اسرائیل پر حملے کی صورت میں ہم تل ابیب کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔

حماس کے سابق سیاسی بیور سربراہ اسماعیل ہنیہ  پر قاتلانہ حملے کے بعد رواں ہفتے میں ایران کی طرف سے جوابی کاروائی  سے متعلق خبروں کے بارے میں کربی نے کہا ہے کہ امریکہ کو بھی رواں ہفتے کے دوران کسی حملے کا اندیشہ ہے۔ حملے کے وقت کے بارے میں کوئی حتمی بات کہنا دشوار ہے لیکن یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ کوئی معمولی نہیں سنجیدہ سطح کے حملے ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حماس سیاسی بیورو کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ پر 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شہید ہو گئے تھے۔

حملے کے بعد ایران اور حماس نے اسرائیل کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور کہا تھا کہ تل ابیب انتظامیہ کو اس کا جواب دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں