ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں سیلین دیون کے گیت کو بجائے جانے پر گلوکارہ کا رد عمل
ریلی میں لیجنڈری ٹائٹانک فلم کا ناقابل فراموش گانا ’مائی ہارٹ ول گو آن‘ بغیر اجازت کے استعمال کیا گیا
2174500
کینیڈین گلوکارہ سیلین دیون نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ریلی میں لیجنڈری ٹائٹانک فلم کا ناقابل فراموش گانا ’مائی ہارٹ ول گو آن‘ بغیر اجازت کے استعمال کیا۔
سیلین دیون کی انتظامی ٹیم اور سونی میوزک کینیڈا نے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان دیا۔
اس بیان میں ، مونتانا ریاست میں منعقدہ انتخابی ریلی میں ٹرمپ کے اسٹیج پر آنے سے قبل ٹائٹانک فلم کے نغمے کو بجائے جانے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ گانا بغیر اجازت کے استعمال کیا گیا اور کہا گیا کہ"اس کے استعمال کی کسی بھی طرح اجازت نہیں اور سیلین ڈیون اس صورتحال کو قبول نہیں کرتیں۔"
متعللقہ خبریں
میانمار میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 11 افراد لقمہ اجل
ویتنام میں موثر سمندری طوفان یاگی نے میانمار میں شدید بارشیں برسائیں