روس نے بلگورود سے شہری انخلاء شروع کر دیا

'کراسنویارجسکی' کی سرحد پر یوکرینی فوج کے ساتھ  جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ہم نے، تحفظ کی خاطر، شہریوں کی محفوظ مقامات کی طرف منتقلی شروع کر دی ہے: گلاڈکوف

2174294
روس نے بلگورود سے شہری انخلاء شروع کر دیا

روس نے کرسک میں یوکرینی فوج کے ساتھ گرم جھڑپیں شروع ہونے کے بعد بلگورود کے علاقے 'کراسنویارجسکی' سے شہری انخلاء شروع کر دیا ہے۔

بلگورود کے گورنر 'ویاچسلاف گلاڈکوف' نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "بلگرود کے علاقے 'کراسنویارجسکی' کی سرحد پر یوکرینی فوج کے ساتھ  جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ہم نے، تحفظ کی خاطر، شہریوں کی محفوظ مقامات کی طرف منتقلی شروع کر دی ہے"۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی روس کے علاقے کرسک سے 76 ہزار سے زائد  باشندوں کے انخلاء کا اعلان کیا گیا تھا۔

6 اگست کو روسی علاقے کرسک میں یوکرینی فوج کے داخلے کے بعد  7 دنوں سے دونوں طرف کی افواج میں گرم جھڑپیں جاری ہیں۔

کرسک میں الارم "وفاقی ایمرجنسی" سطح تک بلند کر دیا گیا اور کرسک، بلگورود اور بریانسک  میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں