ایردوان-مادورو رابطہ،انتخابات جیتنے پر مبارکباد

بات چیت میں صدر ایردوان نے امیعد ظاہر کی کہ  وینیزویلا کے  انتخابی نتائج وہاں کی عوام کےلیے خیرواستحکام کا وسیلہ بنیں گے، ترکیہ  وینیزویلا کے مذاکراتی عمل کی حمایت  کرنے سمیت  اس کی عوام کی خوشحالی و ترقی کا بھی خواہاں ہے

2172779
ایردوان-مادورو رابطہ،انتخابات جیتنے پر مبارکباد

صدر رجب طیب ایردوان نے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر غور کیا گیا ۔

بات چیت میں صدر ایردوان نے امیعد ظاہر کی کہ  وینیزویلا کے  انتخابی نتائج وہاں کی عوام کےلیے خیرواستحکام کا وسیلہ بنیں گے، ترکیہ  وینیزویلا کے مذاکراتی عمل کی حمایت  کرنے سمیت  اس کی عوام کی خوشحالی و ترقی کا بھی خواہاں ہے ۔

  علاوہ ازیں    صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ  فلسطین کے خلاف اسرائیلی حملوں  کے حوالے سے وینیزویلا کا موقف قابل ستائش ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں