امریکہ، اپنے فوجیوں پر حملے برداشت نہیں کرے گا: آسٹن

مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال ہماری نگاہ میں ہے اور ہم اسرائیل اور امریکی فوجیوں کے تحفظ کے معاملے میں نہایت حساس ہیں: لائڈ آسٹن

2172247
امریکہ، اپنے فوجیوں پر حملے برداشت نہیں کرے گا: آسٹن

امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے عراق میں امریکی بیس پر حملے سے متعلق جاری کردہ بیان  میں کہا ہے کہ "امریکہ، علاقے میں اپنے فوجیوں پر، حملے برداشت نہیں کرے گا"۔

لائڈ آسٹن اور وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے 'ایناپلس'  شہر میں اپنے آسٹریلوی ہم منصبوں کے ساتھ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں آسٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال ہماری نگاہ میں ہے اور ہم اسرائیل اور امریکی فوجیوں کے تحفظ کے معاملے میں نہایت حساس ہیں۔

آسٹن نے عراق کی عین الاسد فوجی بیس پر حملے میں بعض امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا ذکر کیا اور  کہا ہے کہ "اس میں کسی کو کوئی شُبہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم علاقے میں اپنے فوجیوں پر حملے برداشت نہیں کریں گے۔ عین الاسد بیس پر حملے کے پیچھے ایران کے حمایت یافتہ ایک شعیہ  ملیشیا گروپ کا ہاتھ ہے لیکن اس وقت کہ جب تفتیشی کاروائیاں جاری ہیں میں کسی مخصوص گروپ کا نام نہیں لینا چاہتا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" اسرائیل  اور علاقے میں امریکی فوجیوں کے تحفظ کے لئے ہم نے  تازہ صورتحال کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اپنی عسکری قوت پر نظر ثانی کی اور ان بیسیوں پر اضافی فورس بھیجی ہے۔ ہم نے یہاں بیلسٹک میزائل دفاع اور فضائی دفاعی صلاحیت کو بھی مستحکم کیا ہے"۔

لائڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ علاقے میں تناو کی کمی تمام ممالک کے مفاد میں ہو گی اور  ہم اس کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں غزّہ میں فائر بندی اور قیدیوں کا تبادلہ بھی  علاقائی تناو میں کمی  کرے گا۔



متعللقہ خبریں