اقوام متحدہ: جوہری اسلحہ ایک کھُلا خطرہ ہے

بعض ممالک کی طرف سے جوہری اسلحے کی استعمال کی دھمکیاں ایک ناقابلِ قبول روّیہ ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اس کی مذّمت کرنی چاہیے: انتونیو گٹرس

2171860
اقوام متحدہ: جوہری اسلحہ ایک کھُلا خطرہ ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ جوہری اسلحہ ایک کھُلا خطرہ ہے۔

ہیرو شیما  اور ناگا ساکی پر ایٹمی بمباری کی 79 ویں سالانہ یاد کے موقع پر جاری کردہ بیان میں گٹرس نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " جوہری اسلحے اور اس کے استعمال کا خطرہ اب صرف تاریخی کتابوں تک ہی محدود نہیں رہا ۔ یہ اسلحہ ایک دفعہ پھر بین الاقوامی تعلقات کے ایجنڈے پر آ گیا ہے"۔

گٹرس نے جوہری اسلحے کو ایک کھُلا خطرہ قرار دیا اور کہا ہے کہ "اس سلحے کا استعمال نہایت المناک نتائج کا سبب بنے گا۔ تنبیہات کے باوجود بعض ممالک جوہری اسلحے کی استعمال کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ یہ روّیہ ناقابلِ قبول ہے اور بین الاقوامی برادری کو اس کی مذّمت کرنی چاہیے"۔

واضح رہے کہ امریکہ نے 1945 میں  6 اگست کو ہیرو شیما پر اور 9 اگست کو ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے تھے جس کے نتیجے میں 2 لاکھ 10 ہزار انسان لقمہ اجل بن گئے تھے۔



متعللقہ خبریں