کملا ہیرس ڈیموکریٹس کی با ضابطہ امیدوار نامزد

نائب صدر کملا ہیرس نے وفود کے مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل کر لیے

2171982
کملا ہیرس ڈیموکریٹس کی با ضابطہ امیدوار نامزد

امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرسکی 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدواری حتمی بن گئی ہے۔

ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے چیئر جیمی ہیریسن نے بتایا ہے  نائب صدر کملا ہیرس نے وفود کے مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل کر لیے ہیں  جو ان کی پارٹی کے صدارتی امیدواری  کے لیے کافی ہے۔

یہ اعلان پیر کو آن لائن ووٹنگ کا عمل ختم ہونے سے پہلے کیا گیا ہے،  جو کہ  انتخابی مہم کی انتہائی تیز رفتاری کا عکاس ہے ، پارٹی نے  جو دو ہفتے سے بھی کم عرصہ پہلے صدر جو بائیڈن کے انتخابی دوڑ سے الگ ہونے اور ہیرس کی اپنی جگہ امیدوار ہونے کی حمایت کرنے کے بعد شروع ہونے  والی  اس تبدیلی ساتھ اپنی انتخابی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیریس کسی پارٹی کے سب سے بڑے ٹکٹ پر پہلی غیر سفید فام خاتون امیدوار  نامزد ہوئی ہیں ۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ " ڈیموکریٹک امیدوار بننے  کو اعزاز تصور کرتی   ہیں۔"

 

 



متعللقہ خبریں