ایران 48 گھنٹوں کے دوران حملہ کر سکتا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے  جی -7 وزرائے خارجہ کو بتایا کہ ایران کی جوابی کاروائی غیر یقینی طور پر ممکن ہو سکتی ہے جس کے لیے 24 تا 48 گھنٹوں کا وقت کافی اہم ہے

2171424
ایران 48 گھنٹوں کے دوران حملہ کر سکتا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے  کہا ہے کہ ایران 48 گھنٹوں کے دوران  اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

 بلنکن نے جی -7 ممالک کے وزرائے خارجہ  سے ٹیلیفون پر  رابطہ کیا ۔

امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایران  پیر تک اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ،امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کا حملہ 13 اپریل جیسا لیکن پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پر ہوگا اور ایران اس بار لبنان سے حزب اللہ کو بھی اپنے ساتھ شامل کرسکتا ہے۔

بلنکن نے  جی -7 وزرائے خارجہ کو بتایا کہ ایران کی جوابی کاروائی غیر یقینی طور پر ممکن ہو سکتی ہے جس کے لیے 24 تا 48 گھنٹوں کا وقت کافی اہم ہے،  جی سیون وزرائے خارجہ ایران ،حزب اللہ  اور اسرائیل پر اس کشیدگی کو کم کرنے کےلیے دباو ڈالیں۔

بات  چیت میں  اسیروں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی  سمیت جنگ  بندی کا موضوع بھی زیر بحث لایا گیا ۔

 اس دوران جی -7  وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں خدشہ ظاہر کیا کہ کینیڈا،فرانس،جرمنی،برطانیہ،جاپان،اٹلی،امریکہ اور یورپی یونین مشرق وسطی میں کسی بڑی جنگ کے خطرے پر فکر مند ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے رہبر اعلی  آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد اعلی قومی سلامتی  کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران پر براہ راست حملے کا حکم دیدیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں