مالی نے یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیئے

ہم، روس کے یوکرین کے لئے استعمال کردہ "نیونازی" اور "گھٹیا" جیسے القابات کے ساتھ، پورا اتفاق کرتے ہیں: مالی عبوری حکومت

2171474
مالی نے یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیئے

مالی نے یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مالی عبوری حکومت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین وزارت دفاع  کے شعبہ خفیہ خبر رسانی کے ترجمان اینڈرے یوسوو  کی طرف سے،  الجزائر کی سرحد پر مالی مسلح افواج کے ساتھ مصروف جنگ، "ٹوآرگ مسلح باغیوں" کے ساتھ خبر رسانی تعاون  کا اعلان  ہمارے لئے ایک دہچکہ ثابت ہوا ہے۔

بیان میں ڈکار کے لئے یوکرین کے سفیر یوری پیوواروف  کی طرف سے بھی اسی نوعیت کے بیانات کی یاد دہانی کروائی گئی اور کہا گیا ہے کہ یوکرین ساحل میں کھُلے بندوں دہشت گردی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے ۔  یوکرین کی ان حرکتوں کو دیکھتے ہوئے ہم، روس کے یوکرین کے لئے استعمال کردہ "نیونازی" اور "گھٹیا" جیسے القابات کے ساتھ، پورا اتفاق کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین وزارت دفاع کے  بیانات کی روشنی میں مالی عبوری حکومت نے  بعض تدابیر اختیار کیں  اور یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات کو  فی الفور ختم کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں "دہشت گردی کے حامی" بیانات کے اجراء کے بعد یوکرین وزارت دفاع شعبہ خبر رسانی کے ترجمان یوسوو  اورڈکار میں  یوکرین    کے سفیر پیوواروف  کے خلاف بھی عدالتی کاروائی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے الجزائر کی ساتھ سرحدی قصبے 'تنزاوآتنے' میں مالی مسلح افواج اور ٹوآرگ باغیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی  تھی۔ جس میں فوجی جانی نقصان کی تعداد کو پوشیدہ رکھ کر  بھاری فوجی جانی نقصان کا اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں