جنوبی نائیجیریا کی امو ریاست میں مسلح حملے میں 8 افراد ہلاک
نامعلوم افراد کی جانب سے اونیومو کے علاقے میں مسلح حملہ کیا گیا
2171335
جنوبی نائیجیریا کی امو ریاست میں مسلح حملے میں 8 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
امو اسٹیٹ پولیس کمشنر ابوکی دانجوما نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے اونیومو کے علاقے میں مسلح حملہ کیا گیا۔
اس حملے میں 8 افراد کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے، دانجوما نے اطلاع دی کہ بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اس طرح کے حملے کبھی کبھار جنوبی نائیجیریا میں علیحدگی پسند بیفارہ مقامی عوام طرف سے کیے جاتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
نائجیریا، گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے والی کشتی غرقاب 41 افراد ہلاک
گمی قصبے سےاپنے فارموں کو جانے والے 53 افراد کے سوار ہونے والی کشتی دریا میں الٹ گئی۔