پاناما نے ایڈمونڈرگونزالیز کو وینزویلا کا جائز صدر تسلیم کرلیا
پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے اعلان کیا ہے کہ وہ وینزویلا کی حزب اختلاف کے امیدوار ایڈمنڈو گونزالیز کو جائز سربراہ مملکت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں
پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے اعلان کیا ہے کہ وہ وینزویلا کی حزب اختلاف کے امیدوار ایڈمنڈو گونزالیز کو جائز سربراہ مملکت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں ۔
ملینو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ X پر ایک بیان دیا اور کہا کہ وہ گونزالیز کو وینزویلا میں انتخابات کے جائز فاتح کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ملینو نے وینزویلا میں حزب اختلاف لیڈر ماریا کورینا ماچاڈو کو X کے ساتھ ٹیگ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاناما ایڈمنڈو گونزالیز کو وینزویلا کا منتخب صدر تسلیم کرتا ہے ہم عوام کی مرضی کا دفاع کرتے ہیں جو جمہوریت کی بنیاد ہے۔
ارجنٹائن کی وزیر خارجہ ڈیانا مونڈینو نے بھی 2 اگست کو کہا کہ انہوں نےحزب اختلاف کے امیدوار گونزالیز کو جائز سربراہ مملکت کے طور پر تسلیم کیا۔
وینزویلا کی انتخابی کونسل کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق نکولس مادورو 51.20 فیصد ووٹ لے کر تیسری بار صدارتی انتخاب جیت گئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
آسٹریلیا: ہم، اسرائیلیوں کو ویزے نہیں دیں گے
ہم، فلسطینی زمین پر قابض اسرائیلیوں کو، آسٹریلیا کے سیاحتی ویزے نہیں دیں گے: وزیر خارجہ پینی وونگ