مجھے تمہاری بکواس نہیں سننی نیتین یاہو:بائیڈن
دعوی کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے کہا تھا کہ مجھے بکواس مت سناو
دعوی کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے کہا تھا کہ مجھے بکواس مت سناو۔
اسرائیل سے چینل 12 کی خبر کے مطابق 25 جولائی کو واشنگٹن وائٹ ہاؤس میں بائیڈن اور نیتن یاہو کی ملاقات کے دوران دلچسپ تاثرات استعمال کیے گئے۔
نیتن یاہو کے یہ کہنے کے بعد کہ اسرائیل قیدیوں کے باہمی تبادلے کے معاہدے کے لیے بات چیت میں پیش رفت کر رہا ہے، بائیڈن نے کہا کہ مجھے معمولی نہ سمجھیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو امریکی صدر کے ساتھ اپنی بند ملاقات میں ہونے والی بات چیت پر تبصرہ نہیں کریں گے۔
بیان میں نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ وہ امریکی سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے جو بھی صدر منتخب ہوگا اس کے ساتھ کام کریں گے اور امریکیوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی اسرائیلی سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔
متعللقہ خبریں
امریکہ: ہماری اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
ہماری اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ہم اسرائیل کی مدد جاری رکھیں گے: کیرین جین۔ پیئر
امریکہ: حزب اللہ اور اسرائیل پر سفارتی دباو جاری رکھا جائے گا
ہم، کسی بھی فریق کی طرف سے، جھڑپیں بڑھائے جانے کے حق میں نہیں ہیں: متھیو مِلّر