صومالیہ، دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں 32 افراد لقمہ اجل
ایک خودکش حملہ آور نے شہریوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہونے والے بیچ خود کو ہوا میں اڑا دیا
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ساحلِ سمندر اور ہوٹل پر دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے کیے گئے بم اور بندوق کے حملے میں 32 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
صومالی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم الشباب کے کارندوں نے موغادیشو کے لیڈو بیچ اور بیچ ویو ہوٹل پر حملہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے شہریوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہونے والے بیچ پر خود کو ہوا میں اڑا دیا اور کئی حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔
بیان میں بتایا گیا کہ حملے میں 32 افراد کی جانیں گئیں اور 63 افراد زخمی ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے رات بھر حملہ آوروں کا مقابلہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے سے شدید افراتفری پھیل گئی اور بہت سے زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔