وینیزویلا:مادورو تیسری بار صدارتی انتخابات جیت گئے
وینزویلا میں نکولس مادورو مسلسل تیسری مدت کے لیے51٫2 فیصد ووٹوں کے ساتھ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو گئے ہیں
وینزویلا میں نکولس مادورو مسلسل تیسری مدت کے لیے51٫2 فیصد ووٹوں کے ساتھ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
حکومت نواز قومی انتخابی کونسل کے سربراہ ایلفس اموروسو کے مطابق، حزب اختلاف کے امیدوار ایڈمونڈو گونزالیس نے جو عوامی سروے رپورٹوں میں برتری کے حامل تھے انتخابات میں 44.2 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں
واضح رہے کہ وینزویلا میں حزب اختلاف نے گزشتہ درمیانی شب اعلان کیا تھا کہ اس کے امیدوار ایڈمونڈو گونزالیس صدارتی انتخابات میں 70% ووٹ حاصل کر کے جیت گئے ہیں۔
حزب اختلاف نے قومی انتخابی کونسل کی جانب سے نکولس مادورو کی مسلسل تیسری مدت کے لیے جیت کے اعلان کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
حزب اختلاف کی سرسربراہ ماریا کورینا ماچادو نے صحافیوں کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ہم %70ووٹ حاصل کر کے جیت چکے ہیں، وینزویلا کے نئے منتخب صدر ایڈمونڈو گونزالیس اوروٹیا ہیں۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل، غزہ میں بھوک اور غذائی کمی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: انروا
صد افسوس کہ غزہ کے شمالی حصے میں قحط کا امکان کوئی اچھنبے کی بات نہیں رہی: فلپ لزارینی
روس: صدر پوتن نے روس۔شمالی کوریا اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے کی منظوری دے دی
معاہدے کی رُو سے ایک فریق پر حملے کی صورت میں دوسرا فریق اسے فوجی امداد فراہم کرے گا