طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز نے ہنگامی لینڈنگ کر لی

امریکن فضائی کمپنی 'یونائٹڈ ایئر لائنز' کے طیارے نے "حیاتیاتی خطرے" کے پیش نظر واشنگٹن ڈیلس ایئر پورٹ پر لینڈنگ کر لی

2168424
طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز نے ہنگامی لینڈنگ کر لی

امریکن فضائی کمپنی 'یونائٹڈ ایئر لائنز' کے طیارے نے "حیاتیاتی خطرے" کے پیش نظر واشنگٹن ڈیلس ایئر پورٹ پر لینڈنگ کر لی ہے۔

روزنامہ نیویارک پوسٹ کے مطابق ہوسٹن جارج بُش بین البراعظمی ایئر پورٹ سے بوسٹن کے لئے UA2477 نمبر کی پرواز کے ساتھ بوئنگ 737-800 کے مسافروں میں ناسازی طبعیت کے آثار ظاہر ہوئے اور اس کے بعد مسافروں نے قے کرنا شروع کر دی۔

"حیاتیاتی خطرے" کی نشاندہی ہونے کے بعد طیارہ محفوظ شکل میں واشنگٹن ڈیلس ایئر پورٹ پر اُتر گیا ہے۔

خبرکے مطابق طیارے کے 155 مسافروں اور 6 رکنی عملے کی صحت تسلّی بخش ہے۔ کسی طبّی مداخلت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی تاہم ہوائی اڈّے پر طیارے کی تفصیلی صفائی کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں