جنوبی افریقہ: ہسپانوی سیاح ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک

پلینس برگ نیشنل پارک کے ہاتھیوں نے ایک ہسپانوی سیاح کو کُچل ڈالا

2161258
جنوبی افریقہ: ہسپانوی سیاح ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک

جنوبی افریقہ کے پلینس برگ نیشنل پارک میں ایک ہسپانوی سیاح ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے پولیس ذرائع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 43 سالہ سیاح نے ہاتھیوں کی قریب سے تصویریں اُتارنے کے لئے سیاحوں کی مخصوص گاڑی ترک کر دی۔ ہاتھیوں نے سیاح کو کُچل کر ہلاک کر دیا ہے۔

ہلاک ہونے والے سیاح کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیگر 3 سیاح گاڑی میں رہنے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، زامبیا اور زمبابوے ہاتھیوں کی کثرت کے اعتبار دنیا کے سرفہرست ممالک ہیں۔ ان ممالک کے قومی پارکوں کے محفوظ ماحول کی وجہ سے ہاتھیوں کی تعداد میں مزید تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ دیو ہیکل جانور خود کو خطرے میں محسوس کرنے پر انسانوں پر بھی حملہ کر دیتے ہیں"۔

پارک کے حکام زائرین کو متنبہ کرتے رہتے ہیں کہ سیر کے دوران گاڑی سے اترنے سے گریز کریں اور گاڑی کے ساتھ بھی ہاتھیوں کے زیادہ قریب جانے سے پرہیز کریں۔



متعللقہ خبریں