وینزویلا: سمندری طوفان نے گلیاں اور شاہراہیں کیچڑ سے بھر دیں، اموات کی تعداد 6 تک پہنچ گئی

بیریل طوفان کی لائی ہوئی طوفانی بارشوں کی وجہ سے 7 ہزار 960 مکانات کو نقصان پہنچا ہے

2160756
وینزویلا: سمندری طوفان نے گلیاں اور شاہراہیں کیچڑ سے بھر دیں، اموات کی تعداد 6 تک پہنچ گئی

وینزویلا میں بحرِ اوقیانوس کے بیریل طوفان کی وجہ سے اموات کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

وینزویلا ذرائع ابلاغ کے مطابق بیریل طوفان نے گذشتہ ہفتے ملک کے شمال مشرقی حصے کو متاثر کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

متاثرہ علاقے کی گلیوں اور شاہراہوں میں  کیچڑ کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور علاقے میں نقصان کے اندازے کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

بیریل طوفان کی لائی ہوئی طوفانی بارشوں کی وجہ سے 7 ہزار 960 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ 'کوماناکووا' شہر سے گزرنے والے 'مانزاناریس' دریا میں طغیانی کے باعث مکانات اور زرعی اراضی زیرِ آب آ گئی ہے۔

حکام کے مطابق بیریل طوفان نے کُل 29 ہزار افراد کو متاثر کیا ہے اور صدر نکولس مادورو کی ہدایات پر ضروری امدادی سامان علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں