بائیڈن کا مسئلہ عمر نہیں، بلکہ ان کی نا اہلی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

انتخابات "مضبوط اور کمزور، کافی اور ناکافی، اور امن اور جنگ" کے درمیان ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے  دعوی کیا کہ  دنیا پہلے سے کہیں زیادہ تیسری  عالمی جنگ کے قریب ہے

2157353
بائیڈن کا مسئلہ عمر نہیں، بلکہ ان کی نا اہلی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے سابق صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل اپنے حریف جو بائیڈن کے ساتھ پہلی براہ راست نشریاتی بحث کے بعد کہا، "مسئلہ بائیڈن کی عمر نہیں، بلکہ ان کی نااہلی ہے۔"

ٹرمپ نے ورجینیا میں اپنی انتخابی مہم کے دوران خطاب کیا۔

یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ انہوں نے 27 جون کو ہونے والے براہ راست نشریاتی مباحثے میں "اس شخص جس نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی" کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کو "پتا نہیں تھا کہ وہ کیا کر رہا ہے۔"

ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی بائیڈن کی عزت نہیں کرتا اور "مسئلہ بائیڈن کی عمر کا نہیں، بلکہ ان کی نااہلی کا ہے۔"

انتخابات "مضبوط اور کمزور، کافی اور ناکافی، اور امن اور جنگ" کے درمیان ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے  دعوی کیا کہ  دنیا پہلے سے کہیں زیادہ تیسری  عالمی جنگ کے قریب ہے۔

شمالی کیرولینا میں اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا" وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ وہ پہلے کی طرح آرام سے چل نہیں سکتے اور نہ ہی بول سکتے ہیں اور کہا کہ میں جوان نہیں ہوں لیکن مجھے علم ہے کہ کیا کرنا ہے۔ "

بائیڈن نے کہا کہ وہ سچ بولنا جانتے ہیں اور صحیح اور غلط میں فرق کر سکتے ہیں، اور کہا، "لاکھوں امریکیوں کی طرح میں بھی جانتا ہوں کہ گرنے کےبعد کیسے اٹھنا ہے۔"

بائیڈن نے کہا کہ معیشت کو مضبوط کرنے اور دنیا کو "(روسی صدر ولادیمیر) پوتن جیسے لوگوں کے خلاف تحفظ دینے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے، میں جانتا ہوں"اگر مجھے  دل و جان سے اس چیز پر یقین نہ ہوتا تو میں امیدوار نہ بنتا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ  اس ملک، ہماری آزادی اور جمہوریت کے لیے ایک حقیقی خطرہ  ہے۔  میں ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن جو بائیڈن اور ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کا 27 جون کو ہونے والی پہلی براہ راست نشریاتی بحث میں ٹاکرا ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں