امریکی صدر نے حماس پر دباو ڈالنے کے لیے کے مصر اور قطر کو خط بھیج دیے

بائیڈن نے اپنے خط میں مصر اور قطر سے مطالبہ کیا کہ وہ " جنگ بندی مذاکرات  میں تیزی لانے  کے لیے حماس پر دباؤ ڈالیں۔"

2125599
امریکی صدر نے حماس پر دباو ڈالنے کے لیے کے مصر اور قطر کو خط بھیج دیے

امریکی صدر جو بائیڈن نے مصر اور قطر کے رہنماؤں کو "فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے" کا مطالبہ  کرنے پر مبنی ایک ایک خط بھیجا  ہے۔

امریکی میڈیا کو بیان دینے والے ایک نامعلوم اہلکار نے بتایا کہ بائیڈن نے حال ہی میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو ایک نجی خط بھیجا ہے۔

بائیڈن نے اپنے خط میں مصر اور قطر سے مطالبہ کیا کہ وہ " جنگ بندی مذاکرات  میں تیزی لانے  کے لیے حماس پر دباؤ ڈالیں۔"

قابل ذکر ہے کہ یہ خطوط  اس وقت سامنے آئے ہیں جب سی آئی اےکے ڈائریکٹر بل برنز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قطر، مصر اور اسرائیل کے اعلیٰ حکام سے اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر بات چیت  کرنے کے لیے ملاقات کریں گے۔

جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین  نیتن یاہو کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی صدر بائیڈن نے "غزہ میں فوری جنگ بندی" اور "اسرائیل سے اس مسئلے پر جنگ بندی کی طرف قدم اٹھانے" پر زور دیا۔

امریکی میڈیا میں خبروں  میں آیا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر برنز کا قاہرہ کا دورہ اس ہفتے کے آخر میں متوقع   ہے۔

 



متعللقہ خبریں