روس: اسلام خلیل اوف کو 'تمغہ جرات' سے نوازا گیا ہے
کروکس سٹی ہال پر دہشتگردانہ حملے میں 100 سے زائد افراد کی زندگیاں بچانے پر 15 سالہ مسلمان اسلام خلیل اوف کو 'تمغہ جرات' سے نوازا گیا ہے: لوووا۔بیلووا
روس کے دارالحکومت ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر دہشتگردانہ حملے میں 100 سے زائد افراد کی زندگیاں بچانے والے 15 سالہ مسلمان اسلام خلیل اوف کو اس کی بہادری کے اعتراف میں 'تمغہ جرات' سے نوازا گیا ہے۔
رشیہ حقوق اطفال کی کمشنر' لوووا۔بیلووا' نے، دہشت گردانہ حملے کے دوران نہایت جوانمردی سے تماشائیوں کو ہال سے باہر نکالنے کی وجہ سے تمغہ جرات سے نوازا ہے۔
دوسری طرف رشیہ فیڈریشن مسلم محکمہ دین اور مفتی کونسل کے سربراہ راویل غینت الدین نے بھی کہا ہے کہ خلیل اوف کو اس کی بہادری کے اعتراف میں "رشین مسلم خدمت میڈل" سے نوازا جائے گا۔
خلیل اوف کو یہ مڈل 29 مارچ کو ماسکو مرکزی جامع مسجد میں بعد از نمازِ جمعہ پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام خلیل اوف کروکس سٹی ہال کا ہالف ٹائم ملازم ہے۔ 22 مارچ کی شام کانسرٹ ہال پر مسلح حملے کے دوران اس نے 100 سے زائد افراد کو انخلاء کے ہنگامی راستے سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔
اس انخلاء کے دوران خلیل اوف کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔
انخلاء کے دوران اس کے ساتھی 14 سالہ آرتیوم ڈونسکوف کو بھی 'تمغہ جرات' کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
رشیہ تفتیشی کمیٹی نے حملے میں 139 افراد کے ہلاک اور 100 سے زائد کے زخمی ہونے کا اور روس کے صدر ولادی میر پوتن نے 4 حملہ آور دہشت گردوں سمیت 11 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔