لیبیا، آئل فیلڈز اور بندرگاہوں پر پیٹرول کی ترسیل کی سرگرمیاں بحال

یبیا کی وزارت دفاع سے وابستہ آئل فیلڈ کے  محافظین نے لیبیا کی قومی اتحاد حکومت سے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا

2107803
لیبیا، آئل فیلڈز اور بندرگاہوں پر پیٹرول کی ترسیل کی سرگرمیاں بحال

لیبیا کی نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ تمام آئل فیلڈز اور بندرگاہوں میں حالات معمول پر آ گئے  ہیں۔

لیبیائی  نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ تمام زمینی اور سمندری علاقوں میں سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔"

15 فروری کو کیے گئے ایک بیان میں، لیبیا کی وزارت دفاع سے وابستہ آئل فیلڈ کے  محافظین نے لیبیا کی قومی اتحاد حکومت سے ان  کے مطالبات پورے کرنے کا کہا تھا  اور دھمکی دی تھی کہ اگر 10 دنوں کے اندر ایسا نہ کیا گیا تو آئل فیلڈز کو بند کر دیا جائے گا۔

اسی دن حکومت لیبیا نے  اپنے  بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے آئل فیلڈ محافظین کی  تنخواہوں کو  لیبیائی  فوج کے ملازمین  کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا حکم دیا  تھا۔



متعللقہ خبریں