تنزانیہ میں شدید بارشوں کے باعث 47 افراد جان بحق

قومی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق ملک کے شمال میں مانیارا علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے

2072234
تنزانیہ میں شدید بارشوں کے باعث 47 افراد جان بحق

تنزانیہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 47 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔

قومی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق ملک کے شمال میں مانیارا علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

مانیارا ریجنل کمشنر کوئین سینڈیگا نے اعلان کیا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 47 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔

سینڈیگا نے بتایا کہ علاقے میں ریسکیو  کا کام جاری ہے۔

کٹیش اور ہنانگ گائوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 100 مکانات تباہ یا نقصان پہنچا ہے ۔



متعللقہ خبریں