جنوبی فلپائن میں 7٫6 شدت کا زلزلہ،سونامی کا انتباہ جاری کردیا گیا

امریکی مرکز برائے ارضیاتی علوم کے مطابق، منداناو جزیرے کے مشرق میں 7٫6 شدت کا  زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا مرکز30 کلومیٹر گہرائی میں تھا  جس کے بعد تسونامی کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے

2071832
جنوبی فلپائن میں 7٫6 شدت کا زلزلہ،سونامی کا انتباہ جاری کردیا گیا

 جنوبی فلپائن کے علاقے منداناو کے قریب 7٫6  شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

 امریکی مرکز برائے ارضیاتی علوم کے مطابق، منداناو جزیرے کے مشرق میں 7٫6 شدت کا  زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا مرکز30 کلومیٹر گہرائی میں تھا  جس کے بعد تسونامی کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔

 فلپائنی انسٹیٹیوٹ برائے آتش فشانی علوم و سسمولوجی  نے علاقے سے آبادی کو خالی کروانے کی ہدایات دی ہیں ۔

 بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد بھی 5 شدت کےایک درجن سے زائد جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 علاقے کی کثیر آبادی نے گھر بار ترک کر دیا ہے البتہ  کسی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں