امریکہ: کاملا ہیرس کی النہیان اور الخلیفہ کے ساتھ ملاقات
اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کا مساوی سطح پر سلامتی، رفاح اور آزادی کا مالک ہونا ضروری ہے: کاملا ہیرس
امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس نے متحدہ عرب امارات کے سربراہ محمد بن زید النہیان اور بحرین کے ولیعہد پرنس سلمان بن حامد الخلیفہ کے ساتھ فرداً فرداً ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔
وائٹ ہاوس سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق مذاکرات میں ہیرس نے غزّہ کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
دونوں سربراہان کے ساتھ مذاکرات میں انہوں نے "شہریوں کے تحفظ" اور "بین الاقوامی انسانی حقوق کے احترام" کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی اور غزّہ میں درپیش انسانی بحران پر غور کیا ہے۔
دونوں دو طرفہ مذاکرات میں ہیرس نے فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے سدّباب کو یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کا مساوی سطح پر سلامتی، رفاح اور آزادی کا مالک ہونا ضروری ہے۔
ہیرس نے کہا ہے کہ امریکہ، متحدہ عرب امارات کے عوام کی سلامتی اور دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کی ساجھے داری کو مضبوط بنانے کے عزم پر برقرار ہے۔
النہیان کے ساتھ ملاقات میں کاملا ہیرس نے علاقے میں سرکاری اور غیر سرکاری کرداروں کی طرف سے درپیش خطرات کو رفع کرنے کے موضوع پر بھی بات کی۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد لبنانی شہری تحفظ کی تلاش میں
اس وقت تک ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد شہری تحفظ کی جستجو میں شام جا چُکے ہیں: کیلی کلیمنٹس