عزیز دوست، میں آپ کو جمہوریہ ترکیہ کے سوویں سال کی دِلی مبارکباد پیش کرتا ہوں: پوتن
گذشتہ 100 سالوں میں ترکیہ نے متعدد مشکلات پر قابو پایا اور اقتصادی، سماجی اور دیگر متعدد شعبوں میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ترکیہ عالمی اسٹیج پرحقیقی معنوں میں ایک اثرورسوخ والا ملک ہے: صدر پوتن
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ " گذشتہ 100 سالوں میں آپ کے ملک نے متعدد مشکلات پر قابو پایا اور اقتصادی ، سماجی اور دیگر متعدد شعبوں میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ترکیہ عالمی اسٹیج پرحقیقی معنوں میں ایک اثرورسوخ والا ملک ہے"۔
صدر پوتن نے صدر رجب طیب ایردوان کو بھی جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور روس اور ترکیہ کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار ہمسائیگی تعلقات کا ذکر کیا ہے۔
انہوں نے، صدر ایردوان کو مخاطب کر کے، کہا ہے کہ "عزیز دوست، اعلانِ جمہوریہ ترکیہ کے سوویں سال کی مناسبت سے میں آپ کو دِلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مختلف شعبوں میں ہمارا باہمی تعاون اچھے نتائج دے رہا ہے۔ بڑے پیمانے کے باہمی منصوبے منّظم شکل میں عملی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ علاقائی اور عالمی ایجنڈے کے اہم موضوعات پر غور کے لئے بھی ماسکو اور انقرہ کے درمیان کامیاب تعاون جاری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم ،اپنے دوست عوام کے فائدے کی خاطر اور زیادہ عادل اور جمہوری عالمی نظام کی تعمیر کی خاطر، دو طرفہ تعلقات کو ہر جہت سے ترقی دینا جاری رکھیں گے"۔
پیغام میں صدر ولادی میر پوتن نے ترک عوام کے لئے بھی رفاح و خوشحالی کی تمنّا ظاہر کی ہے۔
متعللقہ خبریں
غزہ میں اسرائیلی نشل کشی کو پورا ایک سال بیت گیا
غزہ میں اسرائیل کی 1 سال سے جاری نسل کشی کے خلاف امریکہ کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا
میکسیکو:بلدیہ میئر قاتلانہ حملے میں ہلاک
میکسیکو کے صوبے گویریرو کے صدر مقام چلپان جیگو کے میئر الیہاندرو آرکوس قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے