غزّہ کے بچے پیاسے ہیں، یونیسیف نے علاقے میں پانی ختم ہونے کا اعلان کر دیا

غزّہ میں پینے کا صاف پانی ختم ہو گیا ہے اور بچے اور ان کے کنبے گندا پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں: یونیسیف

2051930
غزّہ کے بچے پیاسے ہیں، یونیسیف نے علاقے میں پانی ختم ہونے کا اعلان کر دیا

اقوام متحدہ  کے بچوں کے فنڈ 'یونیسیف' نے کہا ہے کہ غزّہ میں پینے کا صاف پانی ختم ہو گیا ہے اور بچے اور ان کے کنبے گندا پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یونیسیف نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غزّہ کے بچوں اور ان کے کنبوں تک امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کے لئے ہمیں فوری طور پر انسانی فائر بندی کی ضرورت ہے"۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لئے امدادی ایجنسی UNRWA نے کل جاری کردہ بیان میں غزّہ میں ایندھن پہنچائے جانے سے متعلق  خبروں  کی تردید کی ہے۔

UNRWA سے ایک بااثر  شخصیت نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ غزّہ میں 7 اکتوبر سے لے کر اب تک نہ پیٹرول داخل ہوا ہے نہ خوراک اور نہ ہی پانی۔ کوئی بھی ترسیلی چیز علاقے میں داخل نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ قاسم بریگیڈ نے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف "اقصیٰ طوفان" نامی وسیع پیمانے کے حملے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غزّہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کئے گئے اور مسلح گروپ علاقے کے رہائشی مقامات میں داخل ہو گئے تھے۔

اسرائیل نے بھی "فولادی تلوار" کے نام سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے دونوں طرف سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔



متعللقہ خبریں