یوکرین کی امداد بند کرنے کا فیصلہ افغانستان سے انخلاء کے فیصلے سے 10 گنا بڑی غلطی ہو گا: گراہم
یوکرین کی امداد بند کرنا تائیوان کے لئے سزائے موت کا مفہوم رکھتا ہے۔ جنگ سُکڑنے کی بجائے پھیل جائے گی: لنڈسی گراہم

امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے کہا ہے کہ "یوکرین کی امداد بند کرنے کا فیصلہ افغانستان سے انخلاء کے فیصلے سے 10 گنا بڑی غلطی ہو گا"۔
امریکہ کے سی بی ایس ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے ، جنوبی کیرولینا کے سینیٹر، لنڈسی گراہم نے روس کے مقابل یوکرین کی امداد اور ملک کی جنوبی سرحدوں کی سلامتی کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی خطا 2020 میں افغانستان سے انخلاء کر کے کی گئی ہے اور اگر یوکرین کی امداد بند کی گئی تو یہ افغانستان سے انخلاء کی خطا سے10 گنا بڑی خطا ہو گی"۔
گراہم نے کہا ہے کہ یوکرین کی امداد بند کرنا تائیوان کے لئے سزائے موت کا مفہوم رکھتا ہے۔ جنگ سُکڑنے کی بجائے پھیل جائے گی۔ تائیوان ہاتھ سے جا رہا ہے۔ اگر یوکرین روس کو شکست دے دیتا ہے تو تائیوان پر چین کے قبضے کا احتمال کم ہو جائے گا اورپوتن کو پابند کیا جا سکے گا"۔
ریپبلکن سینیٹر گراہم نے کہا ہے کہ کانگریس میں ریپبلکن سینیٹروں کی اکثریت نے یوکرین کی سرحدی سلامتی کے لئے مالی امداد کی حمایت کی ہے۔