نائیجیریا: بوکو حرام کے خلاف فضائی آپریشن، بیسیوں دہشت گرد ہلاک
آپریشن میں بوکو حرام کا کیمپ تباہ کر دیا گیا ہے اور کیمپ میں موجود بیسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں: نائیجیریا ایئر فورس
2045629
نائیجیریا مسلح افواج نے ملک کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف فضائی آپریشن میں بیسیوں دہشت گرد غیر فعال کر دیئے ہیں۔
نائیجیریا ایئر فورس کے ترجمان ایڈورڈ گابکویٹ نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی صوبے بورنو میں بوکو حرام کے خلاف فضائی آپریشن کیا گیا ہے۔
گابکویٹ کے مطابق آپریشن میں بوکو حرام کا کیمپ تباہ کر دیا گیا ہے اور کیمپ میں موجود بیسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام 2000 کی دہائی کے آغاز سے فعال تخریبی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ تنظیم کی طرف سے 2009 سے اب تک کی گئی اجتماعی تشدد کی کاروائیوں میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔
تنظیم 2015 سے ہمسایہ ممالک کیمرون، چاڈ اور نائجر میں بھی حملے کر رہی ہے۔