روسی صدر کی ایرانی صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

ملاقات میں جہاں قاراباغ میں پیش رفت اور آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان معمول پر آنے کے عمل پر تبادلہ خیال

2042535
روسی صدر کی ایرانی صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے قاراباغ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدارتی محل میں پوتن اور صدر نے فون پر بات کی۔

ملاقات میں جہاں قاراباغ میں پیش رفت اور آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان معمول پر آنے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں سیاسی اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں فریقین نے ترکیہ، روس، ایران، آذربائیجان، آرمینیا اور جارجیا پر مشتمل "3+3" علاقائی مشاورتی پلیٹ فارم کے کام کو فعال کرنے میں اپنی باہمی دلچسپی کا اظہار کیا، رئیسی نے برکس میں  شمولیت کے لیے ایران کی درخواست پر روس کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

 



متعللقہ خبریں