امریکہ: ہم، کیوبا کے واشنگٹن سفارت خانے پر حملے کی مذّمت کرتے ہیں
امریکہ، واشنگٹن میں کیوبا سفارت خانے پر کئے گئے حملے کی شدت سے مذّمت کرتا ہے، سفارتی عمارتوں پر حملہ ناقابل قبول ہے: جیک سولیوان
2042237
امریکہ نے کیوبا کے واشنگٹن سفارت خانے پر حملے کی مذّمت کی ہے۔
وائٹ ہاوس قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "امریکہ، واشنگٹن میں کیوبا سفارت خانے پر کئے گئے حملے کی شدت سے مذّمت کرتا ہے"۔
سولیوان نے کہا ہے کہ "سفارتی عمارتوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ ہم واقعے کی تحقیقات کے لئے کیوبا سفارت خانے کے حکام اور پولیس فورس کے ساتھ رابطے میں ہیں"۔
واضح رہے کہ کیوبا کے وزیر خارجہ 'برونو روڈریگز' نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اتوار کی شام کیوبا کے واشنگٹن سفارت خانے پر پیٹرول بم سے "دہشت گردانہ" حملہ کیا گیا ہے۔